1.3 پہلی الہامی کتابوں کی تصدیق کرنے والا

قرآن حکیم پہلی آسمانی کتابوں کی تصدیق اور تائید کرتا ہے۔ وہ کتابیں بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی تھیں۔ ان میں بھی اللہ نے وہی عقائد سکھائے جو قرآن میں بیان کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ان میں نیک اعمال کرنے اور برے کاموں سے بچنے کا حکم دیا گیا تھا۔

قرآن مجید تمام الہامی کتابوں کی تعلیمات کا خلاصہ اور نچوڑ ہے جو حضرت محمد ﷺ سے پہلے انبیاء علیہم السلام پر نازل ہوئی تھیں۔ قرآن پر بہت زیادہ تحقیق ہو چکی ہے اور تاریخی اعتبار سے بھی اسے پرکھا اور جانچا جا چکا ہے۔