(الحجرات: 13)
| Arabic | English | Urdu |
|---|---|---|
إِنَّ | Indeed | بے شک |
أَكْرَمَكُمْ | The most honored of you | تم میں سب سے زیادہ عزت والا |
عِندَ | Near | کے نزدیک |
اللهِ | Allah | اللہ |
التَّقَى | Is the most pious | سب سے زیادہ پرہیزگار |
ترجمہ (Translation):
بے شک اللہ تعالی کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیز گار ہے۔
Indeed, the most honored among you in the sight of Allah is the one who is most pious.
تشریح (Explanation):
ہمارے معاشرے میں آج کل بڑے بڑے مکانوں اور عالیشان بنگلوں میں رہنے والوں کو بڑی عزت و قدر کی جاتی ہے۔ بڑے عہدے دار اور با اثر لوگوں کو عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ لوگ ان سے ملنا جلنا اور ان کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں لیکن اللہ تعالی نے واضح طور پر بتا دیا کہ میرے نزدیک حقیقتاً عزت والا وہ شخص ہے جو متقی اور پرہیزگار ہے، جو برائیوں سے بچتا ہے اور نیکیوں کو اپناتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی یاد اور خوف کو اپنے دل میں رکھتا ہے۔
ہمارے آخری نبی محمد ﷺ نے بھی فرمایا کہ تم سب آدم اور حوا علیہما السلام کی اولاد میں سے ہو اور وہ مٹی سے بنائے گئے تھے۔ تم میں عربی ہو یا عجمی، کالا ہو یا گورا کسی کو کسی پر فوقیت نہیں ہے۔ تم میں سب سے افضل وہی ہے جو اللہ تعالی سے ڈرتا ہے اور پرہیزگار ہے۔
In our society today, people often give the most respect to those who live in big houses or hold powerful positions. Influential people are admired, and others like to be close to them. But Allah has clearly said that the truly honored person in His sight is the one who is pious, who avoids sins, follows goodness, and keeps the fear and remembrance of Allah in the heart.
Our last Prophet Muhammad ﷺ also said that all of you are children of Adam and Hawwa (Eve), and they were created from clay. Whether you are Arab or non-Arab, black or white, no one is superior to another. The best among you is the one who fears Allah and lives with piety.