حقوقِ زوجین

میاں بیوی کے باہمی حقوق و فرائض کی مختصر وضاحت

مرد اور عورت کے باہمی خوشگوار تعلق سے ایک خاندان بنتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ مرد اور عورت میں سے کوئی بھی اکیلا مکمل نہیں ہوتا۔ دونوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ اسی ضرورت کی وجہ سے جب اسلام کے مقررہ قوانین کے مطابق ایک مرد اور عورت ایک ساتھ رہنے اور اکٹھے زندگی گزارنے کا پختہ وعدہ (نکاح) کر لیتے ہیں، اور اس پر اپنے والدین، عزیزوں، رشتہ داروں اور جاننے والوں کو گواہ بنا لیتے ہیں، تو ان کا باہمی تعلق میاں بیوی کا تعلق کہلاتا ہے۔

میاں بیوی کو عربی زبان میں زوجین کہتے ہیں۔ زوجین، زوج کا تثنیہ ہے، اور زوج کا معنی ہے جوڑا۔ گویا میاں بیوی میں سے ہر ایک دوسرے کا جوڑا ہے۔ قرآنِ حکیم میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا ہے تاکہ تم ایک دوسرے سے آرام اور سکون حاصل کرو، اور تم میں باہمی محبت اور الفت پیدا ہو۔

گویا میاں بیوی کا آپس کا تعلق محبت اور الفت کا تعلق ہے۔ جو مرد اپنے آپ کو بیوی کا مالک سمجھتا ہے اور بیوی کو نوکرانی یا کم درجے کی مخلوق تصور کرتا ہے، وہ قرآن کے حکم کی خلاف

جس طرح لباس انسان کی پردہ پوشی کرتا ہے، اسی طرح میاں بیوی کو ایک دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالنا چاہیے۔ اور جس طرح لباس آدمی کے لیے زیب و زینت کا باعث ہوتا ہے، اسی طرح میاں بیوی بھی ایک دوسرے کی زینت ہوتے ہیں۔ جس طرح آدمی اپنے لباس کا خیال رکھتا ہے، اسے صاف ستھرا رکھتا ہے، اور اسے گندا یا میلا کچیلا نہیں ہونے دیتا، اسی طرح میاں بیوی کو بھی ایک دوسرے کی صحت، صفائی اور تمام ضرورتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

میاں بیوی کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہوتا ہے۔ یہ تعلق خوشگوار اور مضبوط ہوگا تو اس سے دونوں خاندانوں کے تعلقات بھی خوشگوار ہوں گے، اور بچوں کی صحت، پرورش، تعلیم اور تربیت بھی عمدہ ہوگی۔ لیکن اگر تعلقات میں ناگواری پیدا ہو جائے تو اس کے بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان تعلقات کو خوشگوار بنانے کے لیے اسلام نے میاں بیوی میں سے ہر ایک کے حقوق اور فرائض مقرر کر دیے ہیں تاکہ ہر ایک اس بات کی کوشش کرے کہ اس کے ذمے جو فرائض ہیں، ان کی ادائیگی میں کوتاہی نہ ہو۔ اگر ایک فریق اپنا فرض ذمہ داری سے ادا کرے تو دوسرے فریق کا حق خود بخود ادا ہو جاتا ہے، اور کسی کو اپنا حق مانگنے یا مطالبہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ اسلام ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ ہر شخص ذمہ داری سے اپنا فرض ادا کرے تاکہ کسی کا حق اس کے ذمے نہ رہے۔

اب ہم شوہر اور بیوی میں سے ہر ایک کے حقوق الگ الگ بیان کریں گے۔

PlantUML Diagram