-5- رسول اکرم کا ازواج مطہرات سے حسن معاشرت

رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے:

( خيركم خيركم لاهله وانا خير كم لاهلي ))

اور تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہے اور میں اپنے گھر والوں کے ساتھ سب سے اچھا ہوں ۔

بیوی کے ساتھ رسول اکرم ﷺ کے لطف و مدارات کا اندازہ آپ کی گھریلو زندگی کے واقعات سے ہوتا ہے۔ آپ ﷺ کی پہلی بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ سے عمر میں بڑی تھیں لیکن آپ ﷺ کو ان سے اس درجہ محبت تھی کہ ان کی زندگی میں آپ ﷺ نے دوسری شادی نہیں کی۔ ان کی وفات کے بعد بڑی حسرت سے ان کو یاد کرتے تھے۔ جب ان کا ذکر آتا تو بے تاب ہو جاتے ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے خدیجہ رضی اللہ عنہا کو نہیں دیکھا مگر رسول اکرم ﷺ اس کثرت سے ان کا تذکرہ کرتے تھے کہ مجھے جس قدر خدیجہ رضی اللہ عنہا پر رشک تھا کسی عورت پر نہ تھا۔ جب آپ ﷺ قربانی کرتے تو پہلے خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کو حصہ بھجواتے۔

جنگ بدر میں آپ کے داماد ابو العاص جو اس وقت اسلام نہیں لائے تھے گرفتار ہوئے ان کے پاس فدیہ کی رقم تھی۔ انہوں نے اپنی بیوی حضرت زینب کے پاس جو اس وقت مکہ معظمہ میں تھیں کہلا بھیجا کہ فدیہ کی رقم بھیج دیں۔ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کی جب شادی ہوئی تھی تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان کو ایک قیمتی ہار جہیز میں دیا تھا۔ حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے وہی ہار گلے سے اُتار کر بھیج دیا۔ آنحضرت ﷺ نے دیکھا تو چیس برس کا محبت انکا انگیز واقعہ یاد آ گیا ۔ آپ ا بے بے اختیار اخر رو پڑے اور صحابہ کرام سے فرمایا:اگر تمہاری مرضی ہو تو بیٹی کو ماں کی یادگار واپس کر دوں۔

سب نے بخوشی اجازت دے دی اور وہ ہار واپس کر دیا ۔

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی آپ کو بہت محبت تھی۔ حبشی چھوٹے نیزوں سے ایک کھیل کھیلتے تھے۔ ایک مرتبہ عید کے روز وہ یہ تماشہ دکھا رہے تھے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے تماشہ دیکھنے کی خواہش کی ۔ آنحضرت ﷺآگے کھڑے ہو گئے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کی آڑ لے کر تماشہ دیکھا اور جب تک وہ خود تھک کر نہ بیٹھ گئیں آپ ﷺ برابر کھڑے رہے۔

آپ کا معمول تھا کہ ہر روز تمام ازواج مطہرات کے گھروں میں جو پاس پاس تھے تشریف لے جاتے ہر ایک کے پاس تھوڑی دیر ٹھہرتے۔ جب جس گھر میں رات کو قیام فرمانا ہوتا تو تمام ازواج مطہرات اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر وہیں آجاتیں اور دیر تک وہیں رہتیں۔ کچھ رات گئے سب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جاتیں۔

صلى الله عليه وعلى اله واصحابه وازوجه وسلّم

PlantUML Diagram