11- حضرت علی مرتضی صي عنه
11.1 نام و نسب آپ کا نام علی، کنیت ابو الحسن اور لقب مرتضی تھا۔ آپ کے والد کا نام ابوطالب اور والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد تھا۔ آپ رسول اکرم ﷺ کے چچا زاد بھائی تھے اور قریش کی شاخ بنو ہاشم سے تعلق رکھتے تھے۔
11.2 قبول اسلام ابو طالب کی مالی حالت اچھی نہیں تھی اس لیے رسول اکرم ﷺ نے چچا کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے حضرت علی اے کو ان کے بچپن ہی سے اپنی آغوش میں لے لیا تھا۔ اس لیے حضرت بھی وہ بچوں میں سے ایمان نانے والے پہلے فرد تھے۔
11.3 خاندان نبوت سے تعلق حضرت علی مرتضی ، ہجرت مدینہ تک رسول اکرم ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے گھر میں رہے اور تبلیغ اسلام کے لیے وعظ و نصیحت کے جلسوں اور اجتماعات میں ہر وقت آنحضرت ﷺ کے ساتھ رہتے تھے۔ ہجرت مدینہ کے بعد رسول اللہ ﷺ نے اپنی سب سے چھوٹی اور چہیتی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح آپ اللہ سے کر کے آپ نغزوات نبوی میں خواہ وہ بدر واحد ہوں یا احزاب و حسین بنو قریظہ کے خلاف معرکہ ہوا ہر موقع پر حضرت علی کے کارنامے اتنے نمایاں رہے کہ غزوات نبوی کا کوئی معرکہ آپ کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ آپ کی سرکردگی میں کئی مہمیں بھی بھیجی گئیں۔ آنحضرت ﷺ کی آخری خدمت یعنی آپ کے غسل اور تجہیز و متعین کی سعادت بھی آپ کے حصے میں آئی۔ حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر کے دور میں آپ مجلس شوری کے رکن رہے بالخصوص حضرت عمر فاروق نظام حکومت اور فقہ واجتہاد کے مسائل میں سب سے زیادہ حضرت علی اللہ پر اعتماد کرتے تھے۔کو اپنی دامادی کا شرف بخشا ۔