3- علالت اور جانشینی جمادی الثانی 13 ہجری میں حضرت ابو بکر صدیق بیمار ہوئے تو مختلف بڑے صحابہ کرام سے مشورہ کیا کہ ان کے بعد کس کو جانشین بنایا جائے ۔ صحابہ کرام کی اکثریت حضرت عمر ے کے حق میں تھی چنانچہ آپ ﷺ نے وفات سے قبل حضرت عمرہ کی جانشینی کی وصیت لکھوا کر اس کا اعلان کروا دیا۔ 21 / جمادی الثانی کو 63 سال کی عمر میں وفات پائی۔ آپ کی مدت خلافت دو سال تین مہینے اور دس دن ہے۔ آپ کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں رسول اللہ ﷺ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔