آیت — ترجمہ — تشریح — لفظ بہ لفظ

(Top section in Urdu, bottom section in English — full content)

(10) وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمُهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا
(بنی اسرائیل: 23-24)

لفظ بہ لفظ ترجمہ (Word by Word Translation)

ArabicUrduEnglish
وَاخْفِضْ
اور جھکا دوAnd lower
لَهُمَا
ان دونوں کے لیےfor them two
جَنَاحَ
پرthe wing
الذُّلِّ
عاجزیof humility
مِنَ الرَّحْمَةِ
رحمت سےout of mercy
وَقُلْ
اور کہوand say
رَّبِّ
اے رب!My Lord!
ارْحَمُهُمَا
رحم فرما ان دونوں پرhave mercy upon them
كَمَا
جیسےas
رَبَّينِي
انہوں نے پالاthey raised me
صَغِيرًا
بچپن میںwhen small

وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمُهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا

ترجمہ

اور تمہارے رب نے حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرتے رہو۔ اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اُف تک نہ کہنا اور نہ انہیں جھڑکنا اور ان سے بات ادب کے ساتھ کرنا۔

Translation (English)

And your Lord has decreed that you worship none but Him, and to be kind to parents. If either or both of them reach old age with you, do not say to them a word of disrespect, nor scold them, but speak to them with honor.

ترجمہ

اور عاجزی اور محبت کے ساتھ ان کے سامنے تواضع کا بازو پست رکھے رکھنا اور دعا کرتے رہنا کہ اے میرے پروردگار ان پر ویسا ہی رحم کر جیسا انہوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے ۔

Translation (English)

And lower to them the wing of humility out of love, and keep praying: ‘My Lord, have mercy upon them as they brought me up when I was a child.’

تشریح

اللہ تعالی نے اپنے پاک کلام سے ہمیں عقیدہ توحید کے ساتھ ساتھ والدین کی خدمت کی ہدایت کی ہے۔ اللہ تعالی ہر شے کا خالق و مالک ہے اس لیے اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرنا چاہیے اور پھر والدین ہماری تخلیق کا سبب بنے، ہمیں پالا پوسا اور بہترین تربیت کر کے معاشرے میں رہنے کے قابل بنایا۔ اس لیے والدین کی جس قدر خدمت کی جائے اتنی ہی کم ہے۔ والدین بچپن میں اپنا سارا سکھ چین لٹا کر ہر طرح ہماری دیکھ بھال کرتے اور پڑھاتے لکھاتے ہیں ہمارے لیے بہترین خوراک اور لباس، غرض ہر ممکن آسائش کا بندو بست کرتے ہیں۔ وہ ہمیں زندگی گزارنے کے لیے برے بھلے سے آگاہ کرتے گاہے بگاہے راہنمائی کرتے اور ہماری بہتری کے لیے اللہ تعالی سے دعائیں مانگتے ہیں۔

Explanation

In these verses, Allah commands us to worship Him alone and to show kindness to our parents. As parents grow old, we must treat them with the utmost respect, never showing annoyance or harshness. Instead, we are to speak with gentleness and honor. We should remain humble before them and pray for Allah’s mercy upon them, just as they cared for us with love and sacrifice during our childhood. Serving parents is a path to Allah’s pleasure and success in this world and the Hereafter.