| Arabic | Urdu | English |
|---|---|---|
وَلَا تَقْفُ | نہ پڑو | Do not pursue |
مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلم | جس کا تمہیں علم نہ ہو | that of which you have no knowledge |
إِنَّ السَّمْعَ | بے شک کان | Indeed, the hearing |
وَالْبَصَرَ | اور آنکھ | the sight |
وَالْفُؤَادَ | اور دل | and the heart |
كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا | ان سب سے ضرور پوچھ ہوگی | All of those will be questioned |
ترجمہ: اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں اس کے پیچھے نہ پڑو۔ بے شک کان اور آنکھ اور دل ان سب سے ضرور پوچھ ہوگی۔
Translation: And do not follow that of which you have no knowledge. Indeed, the hearing, the sight, and the heart — all of them will be questioned.
اس آیت میں مسلمانوں کی تربیت کے لیے سمجھایا گیا ہے کہ کوئی بھی بات بغیر تحقیق کے بیان کر دینا مناسب نہیں ہے بلکہ اس بات سے متعلق تحقیق کرتے وقت اپنے کان، اپنی آنکھ اور اپنے دل کو بھی استعمال میں لانا چاہیے تاکہ یہ جان سکیں کہ اس میں کتنی حقیقت ہے۔ بغیر سنے اور بغیر دیکھے یہ کہ دینا کہ میں نے یہ بات اپنے کانوں سے سنی یا اپنی آنکھوں سے دیکھی، انتہائی غلط ہے۔ اس کی اللہ تعالی کے ہاں پوچھ ہوگی۔
چنانچہ ہمیں جھوٹی شہادتوں، غلط تہمتوں اور جانے بوجھے بغیر لوگوں کی مخالفت کرنے سے بچنا چاہیے۔ اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ جو کچھ ہمارے بزرگ کرتے آئے ہیں، اس پر بغیر شرعی حکم کے عمل کرنا مناسب نہیں، بلکہ یہ معلوم کر لینا چاہیے کہ شرع اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے۔ اگر درست ہے تو بڑوں کی پیروی کریں، ورنہ اس سے بچنا چاہیے۔
This verse teaches Muslims not to speak or act upon things without knowledge. One must use hearing, sight, and intellect to verify the truth before making claims. Saying “I heard” or “I saw” without evidence is wrong, and a person will be held accountable before Allah for such false statements.
Therefore, we must avoid false testimonies, slander, and opposing others without reason. Following traditions blindly without knowing the Islamic ruling is also not right. If it agrees with Sharia, it may be followed; otherwise, it should be abandoned.