(17) إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ (الحجرات: 10)

Word-by-Word Translation

ArabicUrduEnglish
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ
مومن تو بھائی ہیںThe believers are but brothers
فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ
سو اپنے دو بھائیوں میں صلح کروSo make peace between your brothers
وَاتَّقُوا اللَّهَ
اور اللہ سے ڈروand fear Allah
لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
تاکہ تم پر رحمت ہوso that you may receive mercy

ترجمہ: مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ سو اپنے دو بھائیوں میں صلح کرا دیا کرو اور اللہ تعالی سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحمت ہو۔

Translation: The believers are only brothers. So make peace between your two brothers and fear Allah so that you may receive mercy.

تشریح:

قرآن حکیم کی اس آیت میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے کہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ اگر کبھی دو مسلمان آپس میں جھگڑ بیٹھیں تو ان کی صلح کرا دینا دوسرے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ مسلمان بھائیوں کی صلح کرانے میں اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی کی ناحق طرف داری یا انتقامی جذبہ کار فرما نہ ہو کیونکہ ایسی صورت میں بعض اوقات بجائے صلح کے نفرت کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں۔ صلح کراتے وقت خوف خدا پیش نظر رہنا چاہیے۔

مسلمان بھائیوں میں صلح جوئی کی فضا سے نہ صرف معاشرے میں امن و امان رہے گا بلکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت بھی شامل حال رہے گی۔

حضور اکرم ﷺ نے مسلمانوں کو ایک جسم سے مشابہت دی ہے کہ اگر بدن کا کوئی حصہ دوسرے حصوں سے تعاون نہ کرے تو سارا بدن متاثر ہوتا ہے۔ اگر ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارے بدن کو تکلیف ہوتی ہے۔ اس لیے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ یوں مل جل کر رہے کہ جیسے کہ ایک ہی بدن کے اعضاء باہمی تعاون سے کام کرتے ہیں۔

Explanation:

This verse clearly explains that all believers are brothers. If two Muslims fall into conflict, it is the duty of other Muslims to help reconcile them. While making peace, one should avoid bias or revenge, as such attitudes may create hatred instead of reconciliation. Fear of Allah should always guide the process.

By creating an atmosphere of peace among Muslims, society will flourish in harmony, and Allah’s mercy and blessings will descend.

The Prophet Muhammad ﷺ compared Muslims to one body: if one part is in pain, the whole body feels it. Therefore, every Muslim must live with his brothers in unity, just as the organs of a body work together in cooperation.