| Arabic | Urdu | English |
|---|---|---|
| يَأْيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا | اے ایمان والو | O you who have believed |
اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ | بہت گمان کرنے سے بچو | avoid much suspicion |
إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ | بعض گمان گناہ ہیں | Indeed, some suspicion is sin |
وَلَا تَجَسَّسُوا | ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو | Do not spy |
وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضًا | اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے | Nor backbite each other |
أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا | کیا تم میں سے کوئی اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے گا | Would any of you like to eat the flesh of his dead brother? |
فَكَرِهْتُمُوهُ | پس یہ بات تمہیں گوارا نہ ہو گی | You would detest it |
وَاتَّقُوا اللَّهَ | اللہ سے ڈرو | And fear Allah |
إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ | بے شک اللہ تعالی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے | Indeed, Allah is Accepting of repentance, Merciful |
ترجمہ: اے ایمان والو! بہت گمان کرنے سے بچو کہ بعض گمان گناہ ہیں اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے۔ پس یہ بات تمہیں گوارا نہ ہو گی۔ اور اللہ تعالی سے ڈرو۔ بے شک اللہ تعالی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
Translation: O believers! Avoid much suspicion, for some suspicion is sinful. Do not spy on one another, nor backbite each other. Would any of you like to eat the flesh of his dead brother? You would hate it. So fear Allah. Surely Allah is Most Forgiving, Most Merciful.
مندرجہ بالا آیت میں بدگمانی، تجسس (دوسروں کی باتوں اور حالات کی ٹوہ میں رہنا) اور غیبت جیسی برائیوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بدگمانی بعض اوقات اس قدر نفرت پیدا کر دیتی ہے کہ بہن بھائیوں میں عمر بھر کے لیے رنجش پیدا ہو جاتی ہے اور خاندان تباہ ہو جاتے ہیں۔
بلا وجہ کسی کے حالات کی ٹوہ لینا اور کریدنا بھی گناہ ہے۔ اس سے اللہ تعالی نے منع فرمایا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے خرابی اور فساد کا امکان ہے، خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
ہر حال میں غیبت سے بچنا چاہیے کیونکہ غیبت کرنا گویا مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھانے کے برابر ہے۔ بھائی سے ہر کسی کو فطری طور پر محبت ہوتی ہے تو اس کے بارے میں ایسا تصور بھی تکلیف دہ اور کراہت پیدا کرنے والا ہے۔
بدقسمتی سے آج کل غیبت کرنا بہت عام اور مرغوب عادت بن چکی ہے۔ لہذا اس قابلِ نفرت بات سے ہر ممکن طریقے سے اپنے آپ کو بچائیں۔ اگر اس قسم کا گناہ سرزد ہوا ہے تو اللہ تعالی سے ڈرنا اور توبہ کرنا ضروری ہے۔ اللہ تعالی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
This verse commands believers to stay away from three harmful behaviors: suspicion, spying, and backbiting. Suspicion can destroy relationships and create hatred within families and communities.
Spying on people’s private matters is also forbidden, as it leads to corruption, mistrust, and conflict in society.
Backbiting is described as eating the flesh of one’s dead brother — something disgusting and unbearable. In the same way, speaking ill behind someone’s back should be considered hateful and avoided at all costs.
Unfortunately, backbiting has become a common habit in today’s society. Allah reminds us to avoid it and, if we fall into this sin, to repent sincerely. Allah is always ready to forgive and is full of mercy.