(19) إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الامنتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمُ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ ، إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا
(النساء: 58)

Word-by-Word Translation

ArabicUrduEnglish
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ
بے شک اللہ تمہیں حکم دیتا ہےIndeed, Allah commands you
أَنْ تُؤَدُّوا الامنتِ إِلَى أَهْلِهَا
کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کروto render trusts to their rightful owners
وَإِذَا حَكَمْتُمُ بَيْنَ النَّاسِ
اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگوand when you judge between people
أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ
تو انصاف سے فیصلہ کروjudge with justice
إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ
اللہ تمہیں بہترین نصیحت کرتا ہےExcellent is that which Allah instructs you
إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا
بیشک اللہ سنتا اور دیکھتا ہےIndeed, Allah is All-Hearing, All-Seeing

ترجمہ: بے شک اللہ تعالی تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کر دیا کرو اور جب لوگوں میں فیصلہ کرنے لگو تو انصاف سے فیصلہ کیا کرو۔ اللہ تعالی تمہیں اچھی نصیحت کرتا ہے۔ بیشک اللہ تعالی سنتا اور دیکھتا ہے۔

Translation: Surely Allah commands you to return the trusts to their rightful owners, and when you judge between people, judge with fairness. Allah gives you the best advice. Truly, Allah is All-Hearing, All-Seeing.

تشریح:

لفظ "امانت" کا مفہوم انتہائی وسیع ہے جس میں صرف روپے پیسے اور جائیداد ہی نہیں آتیں بلکہ ہر طرح کے مالی، قانونی اور اخلاقی معاملات بھی اس کے زمرے میں آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں پر جو ذمہ داریاں عائد کی ہیں انہیں بھی امانت کہا گیا ہے اور انہیں پورا نہ کرنا خیانت ہے۔ ہر معاملے میں عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرنا بھی امانت کا تقاضا ہے۔ حکمرانوں کا اپنی رعایا کے حقوق ادا کرنا بھی امانت میں شامل ہے۔

اسی طرح تمام امانتوں کے بارے میں حکم ہے کہ انہیں ان کے حقداروں کو من وعن پہنچا دیا جائے۔ امانتوں میں ہر لحاظ سے عدل و انصاف کے تقاضوں کو پیش نظر رکھنا ہی دیانت داری ہے۔ امانت کا حق تب ہی ادا ہوتا ہے جب ہم کسی کا حق اس کو جوں کا توں لوٹا دیں۔

اگر کسی نجی معاملے میں مشورہ کیا جائے تو اس کو صحیح اور بہترین مشورہ دینا بھی امانت ہے۔ اگر کہیں ملازمت کی جا رہی ہے تو اپنا کام قواعد و ضوابط کے تحت وقت کی پابندی کے ساتھ مکمل کرنا بھی امانت میں شامل ہے۔ ہمیں چاہیے کہ لوگوں کے مابین معاملات کا فیصلہ کرتے وقت عدل و انصاف سے کام لیں۔

حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: "جس میں امانت نہیں اس میں ایمان نہیں"۔

ہم یہاں ایک اہم بات کی طرف آپ کی توجہ دلاتے ہیں کہ کسی کی بات کو راز رکھنا بھی امانت ہے لیکن اگر اس سے کسی کے ناحق قتل ہونے کا خطرہ ہو، کسی کی آبرو پر حرف آتا ہو، یا کسی کا مال ناجائز طور پر ضائع ہونے کا ڈر ہو تو ایسی صورت میں راز افشا کرنا کوئی خیانت نہیں بلکہ کارِ ثواب ہے۔

Explanation:

The word "trust" (Amanah) here has a wide meaning. It does not only refer to wealth or property, but also to all responsibilities, duties, and moral obligations placed upon us by Allah. To betray these trusts is an act of dishonesty. Justice in every matter is also a part of fulfilling trust, and rulers must treat their people with fairness.

Every trust should be returned to its rightful owner exactly as it is. Fulfilling promises and carrying out responsibilities honestly is true integrity. For example, giving sincere advice when asked, or doing your job with punctuality and honesty, is also part of Amanah. Decisions between people should always be based on justice.

The Prophet ﷺ said: "The one who has no trustworthiness has no faith." Keeping someone’s secret is also a trust. However, if keeping a secret causes harm — like leading to someone’s unjust killing, loss of honor, or loss of property — then revealing it is not betrayal but rather an act of righteousness.