(7) لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُم قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَ الْمَلَئِكَةِ وَالْكِتَبِ وَالنَّبِيِّنَ وَ إِلَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَعْمَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَ أَقَامَ الصَّلوة والى الزكوة وَالْمُوْفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَهَدُوا وَالصَّبِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وحِينَ الْبَاس(البقره: 177)
لفظ بہ لفظ ترجمہ (Word by Word Translation)
لَيْسَ | نہیں ہے | It is not |
الْبِرَّ | نیکی | righteousness |
أَنْ | یہ کہ | that |
تُوَلُّوا | تم پھیر لو | you turn |
وُجُوهَكُمْ | اپنے منہ | your faces |
قِبَلَ | طرف | towards |
الْمَشْرِقِ | مشرق | the east |
وَالْمَغْرِبِ | اور مغرب | and the west |
وَلَكِنَّ | بلکہ | but |
الْبِرَّ | نیکی | righteousness |
مَنْ | وہ جو | the one who |
آمَنَ | ایمان لایا | believes |
بِاللَّهِ | اللہ پر | in Allah |
وَالْيَوْمِ | اور دن | and the day |
الْآخِرِ | آخرت کا | of the last |
وَالْمَلَائِكَةِ | اور فرشتوں پر | and the angels |
وَالْكِتَابِ | اور کتاب پر | and the Book |
وَالنَّبِيِّينَ | اور نبیوں پر | and the prophets |
وَآتَى | اور دیا | and gives |
الْمَالَ | مال | wealth |
عَلَىٰ | باوجود | in spite of |
حُبِّهِ | اس کی محبت کے | love for it |
ذَوِي | رشتہ داروں کو | to relatives |
الْقُرْبَىٰ | قریبی | near ones |
وَالْيَتَامَىٰ | اور یتیموں کو | and the orphans |
وَالْمَسَاكِينَ | اور مسکینوں کو | and the needy |
وَابْنَ | اور بیٹے کو | and (the) son |
السَّبِيلِ | راستے والے (مسافر) | of the road (traveler) |
وَالسَّائِلِينَ | اور مانگنے والوں کو | and those who ask |
وَفِي | اور (مدد) میں | and in |
الرِّقَابِ | گردنوں (غلام آزاد کرنے) میں | freeing the slaves |
وَأَقَامَ | اور قائم کیا | and establishes |
الصَّلَاةَ | نماز | prayer |
وَآتَى | اور ادا کی | and gives |
الزَّكَاةَ | زکوٰۃ | zakah |
وَالْمُوفُونَ | اور پورا کرنے والے | and those who fulfill |
بِعَهْدِهِمْ | اپنے عہد کو | their covenant |
إِذَا | جب | when |
عَاهَدُوا | انہوں نے عہد کیا | they promise |
وَالصَّابِرِينَ | اور صبر کرنے والے | and those who are patient |
فِي | میں | in |
الْبَأْسَاءِ | تنگی میں | poverty |
وَالضَّرَّاءِ | اور تکلیف میں | hardship |
وَحِينَ | اور وقت | and (at the) time |
الْبَأْسِ | جنگ کے | of battle |
ترجمہ
نیکی ہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق یا مغرب کی طرف کر لو ۔ بلکہ نیکی یہ ہے کہ جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور قیامت پر اور فرشتوں پر اور ( پچھلی ) کتابوں پر اور (سابقہ ) نبیوں پر اور جس نے مال اللہ تعالی کی محبت میں رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو اور گرد نہیں چھڑانے کے لیے دیا۔ اور جس نے نماز قائم کی اور زکوۃ ادا کی اور وہ اپنے عہدوں کو پورا کرتے ہیں جب وہ عہد کر لیں۔ اور وہ جو تنگی اور تکلیف میں اور جنگ کی حالت میں صبر کرنے والے ہیں۔
Translation (English)
Righteousness is not that you turn your faces towards the East or the West, but righteousness is [in] one who believes in Allah, the Last Day, the Angels, the Book, and the Prophets; and who gives wealth, in spite of love for it, to relatives, orphans, the needy, the traveler, those who ask [for help], and for freeing slaves; and who establishes prayer and gives zakah; those who fulfill their promise when they promise; and those who are patient in poverty, hardship, and during battle. It is they who have been true, and it is they who are the righteous.
تشریح
اللہ تعالی نے اس آیت میں بیک وقت مسلمانوں کی توجہ ایمانی جزئیات ارکان اسلام اور فضائل اخلاق کی طرف دلائی ہے۔ صرف یہ کہنا کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور مشرق یا مغرب کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں، کافی نہیں ہے۔ خلوص دل سے ایمان لانا اور عمل کرنا بھی ضروری ہے۔ یعنی عقائد اور اعمال دونوں کا درست ہونا اللہ تعالی کو پسند ہے۔ نیکی اور بھلائی یہ ہے کہ اللہ پر قیامت پر فرشتوں پر آسمانی کتابوں پر اور تمام انبیاء علیہم السلام پر دل سے ایمان لائیں۔ جب عہد کریں تو اسے پورا کریں۔ ہر پریشانی، بیماری اور جنگ کی حالت میں صبر وتحمل سے کام لیں۔ اپنا مال جس سے انسان کو بہت محبت ہوتی ہے اسے غریبوں اور مسکینوں، مسافروں مانگنے والوں اور گرد نہیں آزاد کرانے میں خرچ کریں یعنی اخلاص کے ساتھ نفس اور مال دونوں کو اللہ تعالی کی راہ میں دے دیا جائے۔
Explanation (English)
This verse emphasizes that true righteousness is not about outward rituals alone, such as facing East or West in prayer. Rather, it is about sincere faith and action — believing in Allah, the Hereafter, the angels, the revealed scriptures, and the prophets. True righteousness also includes helping the needy, orphans, travelers, and freeing slaves; establishing prayer; giving zakah; fulfilling promises; and showing patience in trials. Allah values both faith and good deeds together, not empty rituals.